واشنگٹن، یکم فروری (یو این آئی/ اسپوتنک) امریکی وزیر دفاع لائیڈ آسٹن نے شمالی کوریا کے جاری بیلسٹک میزائل پروگرام پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔
امریکی وزارت دفاع پنٹاگن کے پریس سکریٹری جان کربی ے پیر کے روز ایک پریس کانفرنس میں کہا “یہ لانچ کتنا اچھا اور برا کیوں نہ ہو، وہ (کم جونگ اُن) ان سے سیکھتا ہے اور اپنے پروگرام کے ساتھ آگے بڑھنے کے قابل ہے، اس لیے مسٹر آسٹن شمالی کوریا کے بیلسٹک میزائل پروگرام سے شدید متفکر ہیں‘‘ ۔
مسٹر کربی نے کہا کہ امریکی محکمہ دفاع کو توقع ہے کہ شمالی کوریا کے رہنما بیلسٹک میزائل لانچنگ کو روک دیں گے۔