موغادیشو، 7 فروری؛ صومالیہ میں فوج نے الشباب کے سات عسکریت پسندوں کو ہلاک کر دیا۔مقامی میڈیا رپورٹس کے مطابق، فوج نے ان دہشت گردوں کو ملک کی جنوبی ریاست جوبلائنڈ میں ایک سیکورٹی آپریشن کے دوران ہلاک کیا۔
آپریشن کی قیادت کرنے والے کمانڈر نے ریڈیو موغادیشو کو بتایا کہ خصوصی دستوں نے ریاست کے چار دیہات میں دہشت گرد گروہ کے ٹھکانوں کو بھی تباہ کر دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردوں کے خاتمے تک آپریشن بند نہیں کیا جائے گا۔
قابل ذکر ہے کہ صومالیہ نے وسطی اور جنوبی علاقوں میں الشباب کے خلاف سکیورٹی کارروائیاں تیز کر دی ہیں۔
تاہم دہشت گرد گروہ نے اب بھی دیہی علاقوں کے بڑے علاقوں پر کنٹرول حاصل کر رکھا ہے۔