رانچی،8 فروری (یو این آئی) جھارکھنڈ میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ہلاکت خیز کورونا وائرس سے 473 مریض شفایاب اور 280
نئے مریض پائے گئے ہیں جب کہ اس جان لیوا وبا سے دو مریضوں کی موت ہوئی ہے۔
محکمہ صحت کے مطابق ضلع رانچی سے 50، بوکارو سے آٹھ، دیوگھر سے 11، دھنباد سے آٹھ، دمکا سے نو، مشرقی سنگھ بھوم سے 139، گڑھوا سے تین، کھونٹی سے دو، لاتیہار سے تین، لوہردگا سے 28۔ پلامو اوررام گڑھ سے تین تین ، سمڈیگا سے نو اور مغربی سنگھ بھوم سے ایک کیسز رپورٹ ہوئے ہیں ۔ ریاست میں کورونا کی وجہ سے دو مریضوں کی موت ہوئی ہے، جن میں بوکارو اور ہزاری باغ کا ایک ایک مریض شامل ہے۔
اس کے ساتھ ہی ریاست میں کورونا مریضوں کی کل تعداد 431905 ہو گئی ہے، اب تک کل 20183658 نمونوں کی جانچ کی جا چکی ہے۔ ان میں سے 2421 ایکٹیو کیسز رہ گئے ہیں۔ ریاست میں اب تک 424171 مریض کورونا سے شفایاب اور اب تک کورونا سے 5313 مریضوں کی موت ہو چکی ہے۔