برازیل کے شہر پیٹروپولس (Petropolis) میں شدید بارشوں نے تباہی مچادی ہے۔غیرملکی میڈیا کے مطابق سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ کے واقعات میں ہلاک افراد کی تعداد 100 کے قریب پہنچ گئی ہے۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق شہر میں تیز بارشوں کے بعد ہونے والی لینڈ سلائیڈنگ سے متعدد سڑکیں بند، کئی مکانات اور گاڑیاں تباہ ہوگئیں۔
مقامی انتظامیہ کے مطابق ہلاکتوں کے بعد شہر میں 3 دن سوگ کا اعلان کیا گیا ہے جبکہ متاثرین کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا جارہا ہے۔