نئی دہلی، 22 فروری (یو این آئی) بین الاقوامی سطح پر خام تیل کی قیمت میں مسلسل اضافہ کے باوجود گھریلو سطح پر پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں آج مسلسل 110ویں دن مستحکم رہیں۔
ایندھن کی قیمتوں میں 04 نومبر 2021 کو تیزی سے کمی کی گئی جب مرکزی حکومت نے پٹرول اور ڈیزل پر ایکسائز ڈیوٹی میں بالترتیب 5 روپے اور 10 روپے کی کمی کا اعلان کیا تھا ۔
اس کے بعد ریاستی حکومت کے ویلیو ایڈڈ ٹیکس (ویٹ ) کو کم کرنے کے فیصلے کے بعد دارالحکومت دہلی میں بھی ویٹ کو کم کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔