گورکھپور/دیوریا: اترپردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نےآج یہاں دعوی کیا کہ سماجو ادی پارٹی(ایس پی) کے لوگ ہر علاقے میں ترقی کا ریکارڈ کام دیکھ کر حیران ہیں وہ پوچھتے ہیں کہ آخر اتنے ترقیاتی کاموں کے بجٹ کہاں سے آرہا ہے.
گورکھپور اور دیوریا میں بی جے پی امیدواروں کی حمایت میں منعقد انتخابی ریلیوں سے خطاب کرتے ہوئے یوگی نے کہا کہ ریاست میں ہوئے چارمراحل کے انتخابات کے رجحان سے پتہ چلتا ہے کہ ریاست میں بی جے پی ایک بار پھر مکمل اکثیرت کی حکومت بننے والی ہے۔
انہوں نے کہا کہ آزادی کے بعد ہندوستان میں جاریروایتی اقرباپروری، ذات۔
پات، علاقائیت اور لسانیات کی سیاست کوتبدیل کر اسے ترقی، بہتر حکمرانی اور غریب فلاحی اسکیمات کے ساتھ جوڑنے کا بے مثال کام ملک کے وزیر اعظم نریندر مودی کے قیادت میں کیا گیا ہے۔