شنگھائی ؛چین نے اپنے سب سے بڑے شہر شنگھائی میں سخت کووڈ لاک نافذ کر دیا ہے۔ یہ سن 2020 ء کے بعد سب سے بڑا لاک ڈاؤن قرار دیا گیا ہے۔ ڈھائی کروڑ سے زائدآبادی والے شہر میں بڑے پیمان پر کورونا ٹیسٹنگ شروع کردی گئی ہے اور لوگ ایک با ر پھر گھروں میں محصور ہوکر رہ گئے ہیں۔









