بریلی: اترپردیش کے ضلع بریلی میں جاری ی\وپی بورڈ امتحانات میں آج دوران امتحان چیکنگ میں گشتی دستی نے ہائی اسکول کے انگریز مضمون میں بھتیجے کا پرچہ لکھتے ہوئے اس کے چچا کو گرفتار کیا ہے۔
سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (دیہات) راج کمار اگروال نے بتایا کہ بدھ کو پہلے شفٹ میں ہائی اسکول انگریزی مضمون کا امتحان تھا۔
پرتاپ کسان آدرش انٹر کالج پٹپڑا گنج میں بابا ہردیو انٹرکالج رام نگر کے طالب علم نتن شرما کی جگہ پر اس کے چچا آشیش شرما کو پرچہ لکھتے ہوئے گرفتار کیا گیا ہے۔