اقوام متحدہ کے ایک سینئر عہدیدار نے خبردار کیا کہ ترکی اور شام میں حالیہ تباہ کن زلزلوں کے باوجود 2023میں دنیا کا سب سے بڑا انسانی بحران افغانستان بنا ہوا ہے۔
ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق اقوامِ متحدہ نائب نمائندہ خصوصی اور کووآرڈینیٹر برائے افغانستان رمیز الاکبروف نے بھی رپورٹ کیا کہ لڑکیوں کو کلاس رومز میں واپس لانے کی طرف ’کوئی حوصلہ افزا پیش رفت‘ نہیں ہوئی ہے۔









