اگر آپ ایڈونچر کے شوقین ہیں تو اچھی اور دلچسپ خبر یہ ہے کہ پہلی بار دنیا کا طویل ترین سیاحتی سفر ہونے جارہا ہے۔سی این این کی رپورٹ کے مطابق بھارتی سیاحتی کمپنی ایڈونچرز اوورلینڈ پروگرام کا جلد اعلان کرنے والی ہے جہاں مسافر دنیا کا طویل ترین سفر بس کے ذریعے کریں گے۔

اس سفر کا آغاز اگست سے ہوگا جہاں 30 خوش قسمت مسافر 22 ممالک کا سفر کریں گے۔
یہ سفر ترکیہ سے شروع ہوکر بلقان، مشرقی یورپ، شمالی اور مغربی یورپی ممالک سے گزرتے ہوئے برطانیہ کے دارالحکومت پر اختتام پذیر ہوگا۔
دنیا کا طویل ترین سفر 56 دن اور 12 ہزار کلو میٹر پر محیط ہے۔









