میکسیکو سٹی، 22 نومبر (یو این آئی) میکسیکو کی خلیجی ساحلی ریاست ویراکروز میں مسافر بس ہائی وے پرالٹ جانے سے کم از کم پانچ افراد ہلاک اور 56 زخمی ہو گئے۔ ریاستی سول پروٹیکشن سیکریٹریٹ نے منگل کے روز بتایا کہ ڈبل ڈیکر بس پل کے نیچے جاکر ایک ستون سے ٹکرا گئی۔
Members of the National Guard walk near the wreckage of a bus at the area of a road accident, which left over a dozen migrants dead, in Tepelmeme Villa de Morelos, in Oaxaca state, Mexico August 22, 2023. REUTERS/Jose de Jesus Cortes
حادثے کی وجہ کا ابھی تک تعین نہیں ہو سکا ہے۔
حکام نے بتایا کہ متعدد امدادی ٹیمیں جائے حادثہ پر پہنچیں اور زخمیوں کو نزدیکی اسپتالوں میں منتقل کیا۔
میکسیکو کی وفاقی حکومتی ایجنسی فیڈرل روڈز، برج اینڈ ریلیٹڈ سروسز کے مطابق، ملک ٹریفک حادثات کی تعداد کے لحاظ سے دنیا بھر میں ساتویں اور لاطینی امریکہ میں تیسرے نمبر پر ہے۔