اقوام متحدہ کے ادارے یونیسیف کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر نے خبردار کیا ہے کہ شمالی غزہ میں فلسطینی بچے بھوک اور پیاس سے مر رہے ہیں۔مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، اقوام متحدہ کے ادارے یونیسیف کی ایگزیکٹو ڈائریکٹر کیتھرین رسل نے ایکس پر پر اپنے ایک انتباہی نوٹ میں لکھا: اقوام متحدہ سے وابستہ ادارے یونیسیف کی جانب سے تیار کردہ فوڈ سکیورٹی کی مرحلہ وار درجہ بندی کی رپورٹ غزہ کی موجودہ صورتحال کی سنگینی کی نشاندہی کرتی ہے۔









