فلسطینی استقامت نے مسلسل دوسرے دن بھی غزہ پٹی کے اطراف میں واقع صیہونی کالونیوں کو راکٹ حملے کا نشانہ بنایا ہے۔
فلسطینی استقامت نے گذشتہ دنوں کی طرح پیر کو بھی غزہ کے اطراف کی صیہونی کالونیوں پر حملہ کیا۔
صیہونی میڈیا ذرائع کے مطابق فلسطینی استقامت نے آج غزہ سے پندرہ راکٹ فائر کئے ہيں۔ اتوار کو بھی فلسطینی استقامت نے عسقلان صیہونی کالونی اور شہر اسدود و غان یفنہ صیہونی کالونیوں پر راکٹ حملے کئے تھے۔
یہ ایسی حالت میں ہے کہ صیہونی میڈیا ذرائع نے رپورٹ دی ہے کہ ایک ميزائل اسدود کالونی کے مشرق میں واقع فورتھ روڈ پر آکر گرا ہے۔ اس حملے کے بعد اسدود کے میئر نے اس شہر کی پناہ گاہوں کو عام لوگوں کے لئے کھول دینے کی خبر دی ہے۔