امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے کہا ہے کہ ہم نے ایران اور اسرائیل سے براہ راست بات چیت کی ہے کہ کسی کو بھی مشرق وسطیٰ میں تنازعات کو نہیں بڑھانا چاہیے۔
انٹونی بلنکن نے کہا کہ مشرق وسطیٰ م مزید حملے تنازعات، عدم استحکام اور عدم تحفظ کو جنم دیں گے۔
غزہ کے یرغمالیوں کے مذاکرات آخری مرحلے پر پہنچ چکے ہیں، یہ اہم ہے کہ فریقین معاہدے کو جلد از جلد حتمی شکل دینے کیلئے کام کر رہے ہیں۔