اداکارہ سوناکشی سنہا کا وہ گھر جس میں انہوں نے ظہیراقبال سے شادی کی تھی، فروخت کےلیے پیش کردیا گیا ہے۔ ممبئی کے علاقے باندرہ میں واقع اداکارہ سوناکشی سنہا کا پرآسائش اپارٹمنٹ فروخت کےلیے پیش کیا گیا تو مداحوں کے درمیان تجسس پیدا ہوگیا کہ آخر یہ اتنی جلدی کیوں بیچا جارہا ہے۔









