صہیونی فوج نے جنوبی لبنان میں صحافیوں کی اقامت گاہ پر حملہ کرکے تین کو شہید اور متعدد کو زخمی کردیا ہے۔
مہر خبررساں ایجنسی نے الجزیرہ کے حوالے سے کہا ہے کہ صہیونی فوج کے جنگی طیاروں نے جنوبی لبنان میں صحافیوں کی اقامت گاہ کو نشانہ بنایا ہے۔
مقامی ذرائع کے مطابق جنوبی لبنان کے علاقے حاصبیا میں صہیونی فضائیہ نے اس ہوٹل پر حملہ کیا جہاں صحافی مقیم تھے جس کے نتیجے میں کئی صحافی شہید اور متعدد زخمی ہوگئے ہیں۔
ہسپتال ذرائع نے اب تک تین صحافیوں کی شہادت اور متعدد کے زخمی ہونے کی تصدیق کی ہے۔ زخمیوں میں سے بعض کی حالت نازک بتائی جارہی ہے جس سے شہادتوں میں اضافے کا امکان ہے۔
شہید اور زخمی ہونے والوں میں رپورٹرز، کیمرہ مین اور ان کے معاونین شامل ہیں۔