جاپان میں حکومت نے بڑھتے ہوئے حادثات کے پیش نظر سائیکل چلاتے وقت موبائل فون استعمال کرنے والوں کے سزا کا اعلان کیا ہے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق جاپان کی وزارت داخلہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ملک میں گزشتہ برس سائیکلوں کے 72 ہزار حادثات کے پیش نظر سخت فیصلے لیے گئے ہیں۔