نئی دہلی (وارتا) لگزری کار بنانے والی کمپنی اوڈی نے یکم مئی سے اپنی کاروں کی قیمتوں میں اوسطاً تین فیصد اضافہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔ کمپنی نے آج یہاں بتایا کہ روپئے کے اتار چڑھاؤ کی وجہ سے اسے اپنی کاروں کی قمیتوں میں اضافہ کرنا پڑرہا ہے۔ کمپنی ملک میں اوڈی ،اے۔۴،اے ۔۶،اے ۔۷،اسپورٹ بیک ، اوڈی اے بی ایل ، اوڈی
کیو تھری ایس ، کیو۵، کیو۷،ایس۴،ایس۶،آر ایس ۵کوپی ، آر ایس ۷؍اسپورٹ بیک ، اوڈی ٹی ٹی کوپی ، سپر اسپورٹ کار اوڈی آر ۔ ۸، آر۔۸؍اسپائڈر اور اوڈی آر ۸ وی ۱۰پلس جیسی کاریں فروخت کرتی ہے۔ کمپنی مالی سال ۱۴۔۲۰۱۳میں ۱۰۱۲۶کاریں فروخت کرکے ملک کی سب سے بڑی لگزری کار کمپنی بن چکی ہے۔