نہٹور- بجنور : ہندستان کی آزادی کے لیے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والوں کی یاد میں، ہیلتھ اینڈ ایجوکیشن پروموشن ٹرسٹ (ہیپٹ) کی ایک پہل “سوستھ نہٹور” کے تحت نگر پالیکا پریشد وارڈ نمبر 11 میں جنتا کیلنڈر کے احاطے میں ‘شوگر اور بلڈ پریشر جانچ اور کاؤنسلنگ سینٹر’ کے ذریعے ایک میڈیکل کیمپ کا اہتمام کیا گیا۔ اس میں 100 سے زائد خواتین اور مردوں نے اپنی شوگر، بلڈ پریشر اور آکسیجن لیول کی مفت جانچ کرائی اور کاؤنسلنگ خدمات سے فیضیاب ہوئے۔









