بنکاک: تھائی لینڈ کے مغربی حصے میں ماہرین نے چھپکلی کی ایک نئی نسل دریافت کرلی، جس کا نام مشہور ڈراما سیریز میں دکھائے گئے ایک ڈریگن سے متاثر ہو کر رکھا گیا ہے۔
غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق نئی دریافت ہونے والی چھپکلی کو ’’سائریکس‘‘ کا نام دیا گیا ہے۔ سائریکس دراصل مشہور سیریز ’’ہاؤس آف دی ڈریگن‘‘ میں ملکہ رینیرا ٹارگیرین کے زیر استعمال ڈریگن کا نام تھا۔ محققین نے چھپکلی کی اس نئی قسم کو نام دیتے ہوئے اس کے ظاہری خدوخال اور حیاتیاتی خصوصیات کو بھی مدنظر رکھا۔
![]()








