کانگریس کے رکن پارلیمنٹ جے رام رمیش نے وزیرِاعظم نریندر مودی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے مہنگائی، بے روزگاری اور نجی سرمایہ کاری میں سستی پر تشویش کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ کانگریس کی جیتی ہوئی نشستوں پر تبصرہ کرنے سے پہلے، وزیرِاعظم کو اپنی ہی پارٹی کی انتخابی کارکردگی پر غور کرنا چاہیے۔









