لکھنؤ(نامہ نگار)تالکٹورہ علاقہ میںر ہنے والے ایک شخص نے گذشتہ شب اپنے گھر میں پھانسی لگا کر خود کشی کر لی۔ بتایاجارہا ہے کہ نوجوان نے معاشقہ کے سبب خودکشی کی ہے۔ایس او تالکٹورہ ارون کمار کے مطابق راجہ جی پورم سیکٹر سی کا رہنے والا۲۰سالہ سچن عرف گولو اپنی ماں ، ایک بھائی اور دو چھوٹی بہنوں کے ساتھ وہاں رہتا تھا۔ سنیچر کے روز دیر رات سچن مکان کی پہلی منزل پر بنے کمرے میں سونے کے لئے چلاگیا۔ اس کے بعد اس نے کمرے میں لگے پنکھے میں نائیلان کی رسی کے سہارے لٹک کر اپنی جان دے دی۔ واقعہ کے بعد جب اہل خانہ اس کے کمرے میں پہنچے تو دروازہ بند تھا۔ ان لوگوں نے کسی طرح دروازہ کھولا تو دیکھا کہ سچن کی لاش پنکھے سے لٹک رہی ہے۔ کنبہ کے لوگوں نے اس کی اطلاع تالکٹورہ پولیس کو دی ۔ موقع پر پہنچی پولیس نے سچن کی لاش کو پوسٹ مارٹم کیلئے بھیج دیا۔بتایا جارہا ہے کہ سچن نے معاشقہ کے سبب خودکشی کی ہے۔