لکھنؤ۔ (نامہ نگار)۔ موبائل کمپنی آؤٹ لیٹ میں اکاؤنٹینٹ کے عہدہ پر تعینات نوجوان کی نہاتے وقت کرنٹ کی زد میں آنے سے موت ہو گئی۔ کنبہ والوںنے نوجوان کو اسپتال میں داخل کرایا جہاں اس کی موت ہوگئی۔ نواب گنج اناؤ کا رہنے والا سبھاش یادو کا بیٹا ۳۵ سالہ دویندر یادو راجدھانی میں حضرت گنج نرہی میں کرائے پر رہتا تھا۔ دویندر بی ایس این ایل شاپی میں ایک اکاؤنٹینٹ کے عہدہ پر کام کرتا تھا۔ روزانہ کی طرح اتوار کی صبح دویندر اٹھا اور آنگن میں لگے نل پر نہانے لگا۔ وہیں پر رکھے کولرمیں بارش ہونے کے سبب کرنٹ آرہا تھا جس کااندازہ دویندر کونہیں تھا۔ جیسے ہی دویندر کا ہاتھ کولر سے لگا ویسے ہی کرنٹ نے دویندر کو اپنی زد میں لے لیا۔
کچھ ہی دیر میں دویندر بیہوشی کی حالت میں زمین پر گر گیا۔ کنبہ والے اسے ٹراما سینٹر لیکر بھاگے جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دے دیا۔ اس حادثہ کی اطلاع دویندر کے بھائی وکرم نے دی۔