لکھنؤ(نامہ نگار)گوسائیں گنج علاقہ میں سڑک حادثہ میں ایک ٹیمپو ڈرائیور کی موت ہو گئی۔ حادثہ کے وقت اس کے ساتھ موجود ساتھی موقع سے فرار ہو گئے۔ اطلاع کے مطابق گوسائیں گنج کے رقیب آباد گاؤں سے سواری چھوڑ کر واپس آرہا ٹیمپو گاؤں کے باہر آتے ہی بے قابو ہو کر پلٹ گیا اور گڈھے میں جا گرا، اس حادثہ میں کبیر پور کا رہنے والا ۲۶سالہ ڈرائیور رنجیت کی موت ہو گئی۔ حادثہ کے وقت ٹیمپو میں رنجیت کے کچھ ساتھی بھی تھے جو موقع سے فرار ہو گئے۔