کولکتہ۔ہندوستانی مرد اور خواتین ٹیموں نے پولینڈ کے روکلا میں ہونے والے تیر اندازی ورلڈ کپ کے چوتھے مرحلے کے فائنلس میں داخلہ حاصل کر لیا ہے۔ یہاں موصولہ اطلاع کے مطابق سب سے اوپر کی ترجیحی ہندوستانی تیراندازوں کی تکڑی تروندیپ رائے، جینت تالکادار اور اتان داس نے چین کو 5۔ 4 سے شکست دے جبکہ دیپکا کماری، بومبالیا دیوی لیشرام اور لشمی رانی ماجھی کی دوسری سیڈ خواتین ٹیم نے بیتی رات اپنے مخالف جارجیا کو 6۔ 2 سے شکست دے کر متعلقہ فائنلس میں داخلہ حاصل کرلیا ہے۔ دونوںہندوستانی ٹیمیں کل یہاں ہونے والے ٹیم فائنلس میں میکسیکو کے حریفوں سے بھڑیگی۔ابھیشیک ورما اور پرواشا شیندے کی کمپائونڈ مکسڈ جوڑی فائنل میں پہنچ چکی ہے، ہندوستان نے اس طرح سیشن کے آخر کے ٹورنامنٹ سے کم از کم تین تمغے پکے کر لیے ہیں۔اس کے علاوہ دیپکا ریکورو ذاتی اور تالکادار کے ساتھ مکسڈ جوڑی میں کانسے کا تمغہ کیلئے بھڑیگی۔