کانپور(نامہ نگار)۔ضلع مجسٹریٹ ڈاکٹر روشن جیکب نے اپنے کمیپ دفتر میں دھان کی خریداری سے متعلق جلسہ منعقد کیا۔ انھوںنے ضلع کے دیہی علاقوں میں دھان خرید مرکز کے بارے میں بتایا انھوںنے کہا تمام مراکز میں مناسب تعداد میں بوروں اور پیسوں کابندوبست کردیا گیا ہے ۔
ضلع مجسٹریٹ نے کہا کہ کاشتکاروں کوایجنٹوںسے بچانے کیلئے رقم ان کے کھاتوںمیں براہ راست جمع کرنے کابندوبست کردیا گیا ہے ۔ انھوںنے کہا کہ کاشتکاروں کی سہولت کے لئے کسان کسی بھی خریداری مرکز میں اپنا دھان فروخت
کرسکتے ہیں۔ جلسہ میں ڈی ایف ایم او سمیت دیگر افسران موجود تھے۔