بریلی (نامہ نگار)۔سڑک کے کنارے کھڑے ہوئے دونوجوانوں کو تیز رفتار گاڑی نے ٹکر مار دی جس کی وجہ سے دونوں نوجوان شدید طورے سے زخمی ہوگئے ۔اطلاع ملنے کے بعد پولیس نے دونوں نوجوانوں کوعلاج کے لئے اسپتال میں داخل کرایا جہاں ایک نوجوان کی موت ہوگئی۔ پولیس نے لاش کو پوسٹ مارٹم کیلئے بھیج دیا۔ متوفی طالب علم گریش تیواری انٹر کالج میں گیارہویں جماعت کاطالب علم تھا۔
آنولہ تھانہ علاقہ کے گائوں بہجوئیا کے باشندے اروند(۱۸)کوسڑک حادثے میںزخمی ہونے کے بعد پرائیوٹ اسپتال میںداخل کرایا گیا تھا۔ جہاں آج صبح علاج کے دوران اس کی موت ہوگئی۔ اروند کے اہل خانہ نے بتایا کہ گذشتہ شب اروندگائوں کے قریب ایک ہوٹل کے کنارے اپنے دوست کے ساتھ کھڑاہواتھااسی دوران بریلی کی جانب سے ایک کار نے اروند اور اترسنگھ کوٹکر ماردی۔ ٹکر لگنے سے دونوں زخمی ہوگئے جبکہ کارڈرائیور موقع سے فرار ہو گیا۔ انھوںنے دونوں نوجوانوں کو پرائیوٹ اسپتال میں داخل کرایا جہاں آج صبح اروندکی موت ہوگئی۔ متوفی گریش تواری انٹر کالج میں گیارہویں جماعت کاطالب علم تھا۔ پولیس نے پوسٹ مارٹم کرانے کے بعد لاش کواہل خانہ کے سپرد کردیا۔