لکھنؤ۔(نامہ نگار)۔ گومتی ایکسپریس میں سفر کر رہے ایک مسافر کا موبائل فون اسی ٹرین میں سوار ایک چور نے چرالیا۔ چور کو مسافروں کی مدد سے پکڑ کر جی آر پی کے حوالے کر دیا گیا۔ ریلوے پولیس کی جانب سے تلاشی لینے پر مسافر کاچرایا گیا فون چورکے پاس سے برآمد کر لیا۔ بہار سکندر آباد ضلع کے رہنے والے پردیپ اپادھیائے گومتی ایکسپریس کے لوچ نمبر ایچ اے -۱ کی سیٹ نمبر سولہ پر سفر کر رہے تھے۔ ٹرین جب آؤٹر پر پہنچی تو ان کا موبائل فون اور چارجر چرالیا۔ پردیپ اپادھیائے کو برتھ نمبر ۱۷ پر بیٹھے شخص پر موبائل چوری کرنے کا شک ہوا لیکن وہ ریل گاڑی میں دکھائی نہیں دیا۔ چار باغ اسٹیشن پر گاڑی سے اترتے وقت پردیپ کووہ شخص دکھائی دیا۔ انہوں نے دوسرے مسافروں کی مدد سے اسے پکڑ کر جی آر پی پولیس کے حوالے کر دیا۔ پولیس نے بتایا کہ پکڑے گئے شخص کی شناخت گورو دیویدی برہا عالم باغ ضلع لکھنؤ کے طور پر ہوئی۔ تلاشی لینے پر اس کے پاس سے چوری کیا گیا موبائل فون برآمد کئے جانے کا دعویٰ ریلوے پولیس نے کیا ہے۔