ایٹہ، 7 نومبر (یو این آئی) یو پی کے ایٹہ ضلع کے مرہرا علاقے میں ایک تین سالہ بچی کے ساتھ عصمت دری کا معاملہ سامنے آیا ہے۔پولیس نے آج یہاں بتایا کہ ہمت پور کاکامئی گاؤں میں کل شام دیویندر نامی ایک نوجوان گھر کے باہر کھیل ر
ہی تین سالہ بچی کو اپنے گھر لے گیا اور اس کی عصمت دری کی۔ بچی کو نازک حالت میں اسپتال میں داخل کرایا گیا لیکن صورتحال کی سنگینی کے مدنظر ڈاکٹروں نے اسے آگرہ میڈیکل کالج اسپتال ریفر کردیا۔اس سلسلے میں معاملہ درج کرلیا گیا ہے۔ پولیس ملزم کی تلاش کررہی ہے۔ ملزم متاثرہ بچی کا ماموں زاد بھائی بتایا گیا ہے۔