مظفرنگر(بھاشا)ضلع کے گورنمنٹ کالج کیمپس میں ایک طالبہ نے مبینہ طورپر زہر کھاکر خودکشی کرلی۔پولیس کے ایک ترجمان نے بتایاکہ جسوئی گائوں کی رہنے والی دھرم ویر کی بیٹی سپنا(۲۵)ٹیچر کونسلنگ سیشن میں حصہ لینے کیلئے آئی ہوئی تھی اسی دوران اس نے انتہائی قدم اٹھایا۔ پولیس معاملے کی تفتیش کررہی ہے۔ ایک دیگر واقعہ میں نیتابھٹناگر کو اس کے شوہر اورسسرال والوں نے جہیز استحصال کے معاملے میں قتل کردئے تھے۔اشونی کے خلاف مقدمہ درج کرلیاگیاہے اوراسے گرفتاربھی کرلیا گیا ہے۔پولیس نے لاش کو پوسٹ مارٹم کیلئے بھیج دیا۔