لکھنؤ۔( نامہ نگار) ۔سوشلسٹ فرنٹ آف انڈیا کے ریاستی صدر محمد آفاق نے بخاری کے بیان کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ مودی کو وزیر اعظم کے عہدے کیلئے ہندوستان کے کروڑوں عوام نے منتخب کیا ہے جس میں مسلمان بھی شامل ہیں۔رام لہر سے بھاری مودی لہر اس لئے تھی کیونکہ اس وقت بی جے پی میں فرقہ پرستی نظر آرہی تھی اور مودی لہر میں ترقی کی لہر نظر آرہی تھی۔ مسلمانوں نے ہمیشہ ترقی کا ساتھ دیا جس نے بھی ملکی مفاد کی بات کی ہندوستان کا مسلمان اسی کے ساتھ نظر آیا، اور اپنا قیمتی ووٹ دے کر وزیر اعظم اوروزیر اعلیٰ تسلیم کیا مگر جس ہندوستان میں ہم رہتے ہیں وزیر اعظم جیسا بھی ہو ہمیں اس سے امیدیں اچھی رکھنی چاہئے کیونکہ اس نے آئین کی حفاظت کی قسم کھائی ہے اور ہمیں قانون پر اعتماد وبھروسہ رکھنا چاہئے انہوں نے کہا اگر بخاری نے وزیر اعظم مودی کو اسلامی پیغام کے ساتھ دعوت نامہ نہیں بھیجا تو بخاری کے خلاف سوشلسٹ فرنٹ آف انڈیا ،جن ہت سنگھرش مورچہ کے بیز کے تحت سماجی تنظیموں کو لے کر مخالفت ومظاہرہ کرے گا۔