لکھنؤ۔(نامہ نگار)۔ ناکہ علاقہ میں جمعہ کی صبح ایک رکشا ڈرائیور کی لاش سی ایم ایس اسکول کے پاس پڑی ملی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ اس کی موت بیماری کے سبب ہوئی ہے۔ انسپکٹر ناکہ وجے پرکاش نے بتایا کہ بہرائچ کے وشیشور گنج کا رہنے والا پچیس سالہ منشارام لکھنؤ رکشا چلانے کا کام کرتا تھا۔ وہ راجندر نگر میں ہی رکشا گیراج میں رہتا بھی تھا۔ جمعہ کی صبح منشا رام کی لاش راجندر نگر واقع سی ایم ایس اسکول کے پاس پڑی ملی۔ اطلاع پرپہنچی ناکہ پولیس نے تفتیش کر کے شناخت کی اور اطلاع اس کے گھر والوں کو دی۔ پولیس نے تفتیش کے بعد لاش کو پوسٹ مارٹم کیلئے بھیج دیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ منشارام کی موت بیماری کے سبب ہوئی ہے۔