بارہ بنکی(نامہ نگار)شفاف ہندوستان مہم کے تحت گزشتہ اتوارکو سابق ایم ایل سی واقلیتی کمیشن کے سابق چیئر مین غیاث الدین کے ذریعہ نوجوانوں اوربزرگوں کے ساتھ صفائی مہم شروع کی گئی ۔وزیراعظم نریندرمودی کی صفائی مہم سے بھلے ہی ضلع کے بی جے پی کارکنان نے دوری اختیار کررکھی ہے۔لیکن ضلع کے دانشورونوجوان اس مہم میں دلچسپی کے ساتھ وابستہ ہورہے ہیں۔صفائی مہم کا پروگرام ثانوی اسکول بڑیل ومنی ڈائٹ بڑیل سے شروع کیاگیا اس دوران علاقہ کے تمام لوگوں سے اپنے قرب وجوار میں صفائی کرنے اورمہم میں حصہ لینے کی اپیل کی گئی۔
صفائی مہم میں حاجی سلیم الدین ،ببلو انصاری ،سونو یادو،پپوورما،امر سنگھ یادو،پتون باتھم ،انل ورما ، دلشاد مجید ،پرمودیادو اوردلشاد مجیداورنثاراحمد نے شرکت کی۔