مظفرنگر(بھاشا)ایک سینئر پولیس افسر کے اچانک معائنہ کے دوران ڈیوٹی سے غیر حاضراورفرائض کی انجام دیہی میں لاپرواہی کے الزام میں پولیس ملازمین پر جرمانہ عائد کیا گیا ہے ایس ایچ پی ایچ این سی نے بتایاکہ کل اچانک معائنہ کے دوران ۱۸؍پولیس افسران ڈیوٹی سے غیر حاضر تھے۔ انھوں نے بتایاکہ ڈیوٹی میں لاپرواہی برتنے کے سبب ان کے کھاتوں سے ایک دن کی تنخواہ وضع کرلی جائے گی۔