لکھنؤ(نامہ نگار)ٹھاکر گنج علاقہ میں گیس سے بھرا چھوٹا سلنڈر پھٹنے سے دو افراد جھلس گئے۔ اطلاع ملنے کے بعد موقع پر پہنچی پولیس نے جھلسے لوگوں کو ایک نجی اسپتال میں داخل کرایا جہاں سے علاج کے بعد انہیں چھٹی دے دی گئی۔ سلنڈر کے پھٹنے سے آس پاس کے لوگ دہشت زدہ ہو گئے وہیں ٹھاکر گنج تھانہ انچارج نے ایسے کسی بھی حادثہ کی اطلاع ہونے سے انکار کیا ہے۔