لکھنؤ۔(نامہ نگار)۔ بارہ بنکی کی رہنے والی ایک خاتون اسمبلی کے سامنے پہنچی۔ دونوں نے خود سوزی کرنے کی کوشش کی لیکن پولیس نے اس کو پکڑ لیا۔ خاتون کے خلاف خودسوزی کی کوشش کی رپورٹ درج کر کے گرفتار کر لیا گیا ۔ متاثرہ خاتون کانگریس پارٹی سے بھی جڑی بتائی جا رہی ہے۔ بارہ بنکی کوتوالی کے اوبری گاؤں کی رہنے والی مانا سنگھ آج صبح تقریباً گیارہ بجے اسمبلی کے گیٹ نمبر تین کے پاس پہنچی اس کے بعداپنے اوپر مٹی کا تیل ڈال کر آگ لگانے کی کوشش کی۔ اس درمیان ڈیوٹی پر موجود خاتون سپاہیوں کی نظر اس پر پڑ گئی اور خاتون سپاہیوں نے اس کو خود سوزی کرنے سے پہلے ہی پکڑ لیا۔ اطلاع پاکر موقع پر حضرت گنج پولیس بھی پہنچ گئی۔ پولیس خاتون کو کوتوالی لیکر پہنچی جہاںاس کے خلاف خودسوزی کی کو
شش کی دفعہ کے تحت رپورٹ درج کر کے گرفتار کر لیا گیا۔ بتایا جاتا ہے کہ مانا سنگھ کانگریس پارٹی سے جڑی ہے۔ مانا سنگھ کا الزما ہے کہ گاؤں میں ان کی ایک زمین ہے۔ مذکورہ زمین پر وہ کچھ دن قبل باؤنڈری بنوا رہی تھی تو تحصیل کے لوگوں نے تعمیری کام رکوا دیا۔ مانا سنگھ کا الزام ہے کہ وہ لوگ ان کی زمین کو اپنا بتا رہے ہیں۔