مظفر نگر (نامہ نگار)۔ضلع کے تتاوی تھانہ علاقے کے تحت لالو کھیڑی گائوںمیں ۲۸سالہ ایک خاتون کی لاش برآمد کی گئی ہے ۔ ایس ایچ او بی کے سنگھ نے اس سلسلے میں بتایا کہ پولیس کواس بات کاشک ہے کہ خاتون کی آبرو ریزی کی گئی اور بعد میںاسے قتل کردیا گیا۔ برآمدلاش کی ابھی تک شناخت نہیں ہوسکی ہے جبکہ لاش کوپوسٹ مارٹم کیلئے بھیج دیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ شاملی ضلع کے کیرانہ تھانہ علاقہ کے تحت کھرگان گائوں میں موٹرسائیکل پرسوار بدمعاشوںنے ایک شخص کوگولی مار کرہلاک کردیا۔ اے ایس پی بی کے مشرا نے بتایا کہ کالو حسن (۲۷)کو تین نامعلوم بدمعاشوںنے گولی مارکرقتل کردیا تھا۔ واضح رہے کہ متاثرہ کے بھائی کالا حسن کو دوسال قبل گولی مارکرقتل کردیا گیاتھا۔ قتل کی وجہ دشمنی بتائی جارہی ہے۔ مسٹر مشرانے بتایا کہ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور ملزم کو سرگرمی سے تلاش کیا جارہا ہے ۔