نئی دہلی،14 نومبر(یو این آئی) وزیراعظم مسٹر نریندر مودی نے ہندوستان کے پہلے وزیراعظم آنجہانی پنڈت جواہر لال نہرو کو ان کے 125ویں یوم پیدائش کے موقع پر خراج عقیدت پیش کیا ہے۔ وزیراعظم نے اپنے پیغام میں کہا کہ آج جبکہ ہم وطن عزیز ہندوستان کے پہلے وزیراعظم آنجہانی پنڈت جواہر لال نہرو کے 125ویں یوم پیدائش کی جینتی منارہے ہیں ، میں ان کو دل کی گہرائیوں سے خراج عقیدت پیش کرتا ہوں
۔ تحریک آزادی کی جدوجہد کے دوران ان کی کوششیں اور ملک کے پہلے وزیراعظم کی حیثیت سے ان کی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔