بارہ بنکی(نامہ نگار)بی جے پی رکن پارلیمنٹ کے ذریعہ سردارولبھ بھائی پٹیل کے مجسمہ پر چھتری لگا نے کے سلسلے میں سماجی تنظیموں نے ضلع مجسٹریٹ کو عرضداشت سپرد کی۔عرضداشت سے ضلع مجسٹریٹ یوگیشور رام مشرا سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ سردارپٹیل کے مجسمہ پر سیمینٹ کے کھمبوں پربہترین چھتری نقشہ تیار کرنے والے ماہرین سے بنوائی جائے اورچھتری کی تعمیر میونسپل بورڈ یا ضلع پنچایت کے ذ
ریعہ کرائی جائے اس کے علاوہ سردارپٹیل کے مجسمہ کی چھتری کیلئے سردار ولبھ بھائی پٹیل یادگار کمیٹی سے صلاح اوران کی منظوری لی جائے۔
ضلع مجسٹریٹ سے یہ بھی مطالبہ کیا گیا کہ سردار پٹیل کے مجسمہ پر تعمیر میں اداروں وبورڈوں کے ذریعہ تعاون دیاجائے ۔اورتعمیرکرانے کیلئے قانونی منظوری دی جائے۔وقف میں سریندر سنگھ،ہرکھ پٹیل، ادارے کے صدر دھریندرکمار ورما، بھارتیہ کسان یونین کے علاقائی جنرل سکریٹری مکیش سنگھ،ایڈوکیٹ ہری شنکر پٹیل،پٹیل کمیٹی کے صدر وریندرکمار ورما،بھارتی کسان یونین کے ضلع صدر رام کیشور پٹیل، بھارت سیواسنستھان کے صدر دھرمیندر کمارپٹیل ،ہری پرشاد ورما، رام نواس ورما،ادتیہ ورما اورجنیسواں کالج کے سابق طلباء یونین لیڈرانل ورما شامل ہیں۔