ڈان نیوز نے ایک رپورٹ میں پولیس کے حوالے سے بتایا کہ لاہور کے علاقے اسلام پورہ کے نجی اسکول میں بچی سے زیادتی کا یہ واقعہ پیش آیا۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ بچی کو طبی معائنے کے لیے اسپتال منتقل کر کے پانچ افراد کو حراست میں لے لیا۔
دوسری جانب اسکول مالک نے اس طرح کے کسی واقعے کی تردید کی ہے۔ پولیس نے جائے وقوعہ کے قریب سے سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل کر لی ہے۔
اس سے قبل رواں ماہ کے آغاز میں چھ سالہ بچی کو مبینہ زیادتی کی کوشش کے دوران گلا گھونٹ کر ماردیا گیا تھا۔
اس کے علاوہ 12 نومبر کو بورے والا میں ہسپتال کے پانچ ملازمین نے ایک مریضہ کو زیادتی کا نشانہ بنایا تھا۔