کانپور، 19 نومبر (یو این آئی) اترپردیش کے صنعتی شہر کانپور کی ایک عدالت نے تقریباً سات سال پہلے ایک نابالغ لڑکی کی اجتماعی عصمت دری کے بعد اس کے قتل کے معاملیمیں ریلوے سیکورٹی فورس (آر پی ایف) کے ایک سپاہی ونے کمار سنگھ سمیت چار ملزمین کو عمر قید کی سزا سنائی ہے۔عدالت نے تینوں ملزمین پر 10۔10 ہزار روپئے کا جرمانہ بھی عائد کی ہے۔ اس معاملیمیں تین دیگر ملزمین کے خلاف ناکافی ثبوت کی بنا پر پہلے ہی انہیں بری کردیا گیا تھا۔استغاثہ کے مطابق 15 فروری 2008 کو کانپور سنٹرل اسٹیشن کے پاس ٹرین ڈرائیوروں کے لئے زیر تعمیر عمارتوں میں جھونپڑی بنا کر رہنے والی ساڑھے 11 سال کی ایک لڑکی کی اجتماعی عصمت دری کے بعد اسے قتل کردیا گیا تھا۔