ممبئی: بالی ووڈ میں اوپر تلے ہٹ فلمیں دینے کے باوجود عالیہ بھٹ کا کہنا ہے کہ میں ابھی تک ایک اسٹار نہیں بن سکی ہوں۔ایک انٹر ویو کے دوران عالیہ بھٹ کا کہنا تھا کہ میرے والد مہیش بھٹ اور پوجا بھٹ میرے متعلق سوچتے ہیں کہ میں ایک مکمل اسٹار ہوں مگر میں ابھی تک خود کو ایسا نہیں سمجھتی کیونکہ میں نے ابھی صرف چار ہی فلمیں کی ہیں اور میرے نزدیک اسٹارڈم باڈی ورک کے ساتھ آتا ہے اور مجھ میں ابھی تک یہ خوبی پیدا نہیں ہوئی۔ایک سوال کے جواب میں اداکارہ نے کہا کہ بچپن میں والدہ سے اکثر اپنے نام کا مطلب پوچھتی تو جواب ملتا تھا کہ اس کا مطلب آسمان میں بہت اونچی کوئی چیز ہے جس پر میں بہت بے چین ہوجایا کرتی تھی اور آسمان کی طرف دیکھتی تو مجھے ستارے نظر آتے تھے جس پر مین کہتی تھی کہ میں ایک ستارہ ہوں مگر اب حقیقت میں سمجھ پائی ہوں کہ اسٹار بننے کے لیے بہت محنت کرنا پڑتی ہے اور میں تو ابھی ابتدا میں ہی ہوں۔