نئی دہلی (وارتا) موبائل فون بنانے والی کمپنی اسپائس نے نیا اسمارٹ فون اسپائس اسٹیلر ایم آئی ۳۶۲ پیش کیا ہے۔ کمپنی نے بتایا کہ ڈوئل سم والا یہ اسمارٹ فون انڈروئڈ ۴ء
۴ کیٹ کیٹ پر چلتاہے ۔ اس میں ۴۸۰ گنا ۳۲۰ پکسل ریزلیوشن والا ۵ء۳ انچ کا ڈسپلے ہے ۔ ایک
گیگاہاٹز ڈول کور پروسیسر اور ۲۵۶ایم بی ریم ہے۔ ۲میگا پکسل کا ریئر کیمرہ اور ۳ء۱میگا پکسل کا فرنٹ کیمرہ ۲ جی بی انٹرنل اسٹوریج ہے اور ۳۲ جی بی تک مائیکرو ایس ڈی کا کارڈ لگایا جاسکتاہے۔ بیٹری ۱۳۰۰ایم اے ایچ کی ہے۔کنیکٹی ویٹی آپشنس میں جی پی آر ایس ، ایج، ۳جی،وائی فائی، بلوٹوتھ اور مائیکرو یو ایس بی شامل ہے۔