کانپور (نامہ نگار)۔شادیاں شروع ہونے کے ساتھ ہی چوری کی وارداتوں میں بھی اضافہ ہو گیا ہے ۔ چوروں نے جنوبی علاقہ کے نوبستہ تھانہ علاقہ میں زیورات تاجر کی دکان کو نشانہ بنایا اور چار لاکھ کا مال لوٹ کر فرار ہو گیا۔ اطلاع ملنے کے بعد موقع پر پہنچ کر پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور تفتیش شروع کردیا ہے۔ نو بستہ تھانہ علاقہ کے تحت یسودا نگر میں راجو گپتا کی دکان ان کے گھر سے کچھ فاصلے پر واقع کنج وہار میں آرزو جویولرس کے نام سے ہے ۔ راجو کے مطابق کل رات وہ دکان بند کرکے گھر واپس چلے گئے تھے ۔ آج صبح جب وہ دکان پر پہ
نچے تو شٹر کے تالے ٹوٹے ہوئے تھے اور شٹر ٹوٹا ہوا تھا۔ شٹر کھول کر انہوں نے دیکھا کہ دکان کا سامان بکھرا ہوا تھا۔ چوری کی اطلاع انہوں نے پولیس کو دی ۔ اطلاع ملنے کے بعد پولیس نے تفتیش شروع کردی ۔ راجو نے بتایا کہ چور سونے چاندی کے زیورات سمیت تقریبا چار لاکھ روپئے کا دیگر سامان لوٹ کر لے گئے ۔ پولیس نے صراف تاجر کی تحریر پر مقدمہ درج کرلیا ہے۔ ایس او راجیش پاٹھک نے بتایا کہ چوروں کو تلاش کیا جارہا ہے۔