کانپور (نامہ نگار)۔پنکی ریلوے لائن پر ٹرین کی زد میں آنے سے معمر ایل ایم ایل ملازم کی موت ہو گئی ۔ لاش کی اطلاع ملنے کے بعد جی آر پی و پنکی پولیس موقع پر پہنچ گئی ۔پولیس نے لاش کی شناخت کرنے کے بعد اسے پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج دیا ۔ برا تھانہ علاقہ میں رہنے والے ۵۵ سالہ جگت چٹرجی ایل ایم ایل فیکٹری میں انجینئر کے عہدے پر کام کرتے تھے۔ انہیں زیادہ عمر ہونے کے سبب فیکٹری سے چھٹی دے دی گئی تھی ۔ ملازمت ختم ہونے کے بعد وہ ذہنی مرض کاشکار ہو گئے تھے ۔ جمعرات کی صبح انہیں فیکٹری میں بلایا گیا تھا۔ چٹرجی فیکٹری پہنچ گ
ئے اور کسی کام کے سلسلے میں پنکی ریلوے لائن کو پار کر رہے تھے اسی دوران تیز رفتارسے ٹرین کی زد میں آنے کے سبب ان کی موقع پر ہی موت ہو گئی ۔ ٹرین کے ٹی ٹی نے حادثہ کی اطلاع جی آر پی پولیس کو دی ۔ جی آر پی پولیس نے لاش کو قبضہ میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج دی ۔