”لوگوں کی حمایت حاصل کرنے کے لیے یہ حربے چھوڑ دو” امریکا
عراق اور شام میں اسلامی ریاست قائم کرنے کی دعوے دار داعش پر امریکا نے اپنی تازہ وڈیو میں عریاں تصویر کےاستعمال ک
ا الزام عاید کیا ہے۔
امریکی دفتر خارجہ کی طرف سے الزام لگایا گیا ہے کہ ”داعش نے اپنی ایک تازہ پراپیگنڈہ وڈیو میں مبینہ طور پر مارکیٹ میں موجود ایک عریاں ویڈیو سے ایک عورت کی غیر متحرک تصویر استعمال کی ہے تاکہ لوگوں کو اپنی جانب مائل کر سکے ۔ ”
امریکی دفتر خارجہ نے داعش سے کہا ہے کہ ” لوگوں کو اپنا حامی بنانے کے لیے اس طرح کے حربے استعمال کرنا بند کرو۔” واضح رہے جس ٹوئٹر کے ذریعے یہ کہا گیا ہے وہ امریکی حکام کی طرف سے استعمال کیا جاتا ہے۔
اس میں مزید بتایا گیا ہے کہ داعش نے ایک ایسی خاتون کی تصویر دکھائی ہے جسے ایک وقت میں کئی افراد جبری طور پر اپنی جنسی ہوس کا نشانہ بنارہے ہیں۔