ممبئی۔ رومانی فلموں کے خالق آنجہانی ہدایتکار یش چوپڑہ کی اہلیہ نے ان کی زندگی پر فلم بنانے کا ارادہ کیا ہے۔یش چوپڑہ دلوں کے نازک رشتوں کی بات بڑے پردے پر کمال خوبصورتی سے بیان کرتے تھے۔ کئی شہرت یافتہ فلموں کا تحفہ انہوں نے اپنے چاہنے والوں کو دیا اور ہر تخلیق میں محبت کی نئی کہانی پیش کی۔ ا?نجہانی ہدایتکار کی بیگم پامیلا چوپڑہ نے حال ہی میں ممبئی کی ایک تقریب میں شرکت کی جس میں انہوں نے اس بات کی طرف اشارہ دیا کہ وہ شوہر کی زندگی پر فلم بنانے کا سوچ رہی ہیں۔