ممبئی ( جنگ نیوز) فلم ساز کرن جوہر کی اگلی فلم میں بالی وڈ کے معروف اداکار سلمان خان کی انٹری کی خبریں گذشتہ کئی مہینوں سے گردش کر رہی ہیں۔لیکن اب اس مجوزہ فلم کے ہدایت کار کرن ملہوترہ نے تصدیق کر دی ہے کہ مرکزی کردار کے لیے سلمان خان کو منتخب کر لیا گیا ہے۔اطلاعات کے مطابق یہ فلم مصنف امیش ترپاٹھی کی کتاب پر مبنی ہے۔ ۲۰۱۰ میں آنے والی امیش ترپاٹھی کی کتاب ’میلوہا مرت کونجے‘ کی مقبولیت کو دیکھ کر کرن جوہر نے اس کو اپنی فلم کے لییا سکرپٹ کے طور پر منتخب کیا تھا۔کرن ملہوترہ نے بتایا: ’لیڈ رول یعنی شیو کا کردار نبھانے کے لیے سلمان خان کو فائنل کر لیا گیا ہے اور فی الحال پاروتی کی تلاش جاری ہے، جلد ہی فلم فلور پر ہوگی۔‘یہ فلم اساطیری کرداروں پر مبنی ہے۔فلمی دنیا پر نظر رکھنے والوں کا کہنا ہے کہ فلم کی عکس بندی گذشتہ سال دسمبر میں ہی شروع ہو جانی چاہیے تھی لیکن فلم کے لیے پہلے منتخب کیے جانے والے ہیرو ریتک روشن کی وجہ سے یہ فلم التوا میں رہی۔کرن جوہر کے شو میں سلمان خان نے بہت سے پہلووں کو اپنے انداز میں بیان کیا تھاریتک برین سرجری اور پھر فلم ’بینگ بینگ‘ کی وجہ سے اس فلم کے لیے وقت نہیں نکال سکے۔اس عرصے میں کرن جوہر کیمپ، جسے شاہ رخ خان سے قریب خیال کیا جاتا ہے، کے اور سلمان خان کے درمیان کشیدگی کم ہوئی ہے اور اب لیڈ رول کے لیے سلمان خان کو منتخب کیا گیا ہے۔واضح رہے کہ فلم میں لگاتار تاخیر کے سبب اس فلم میں پاروتی کے کردار کے لیے منتخب کی جانے والی اداکارہ کرینہ کپور بھی فلم سے کنارہ کش ہو گئی تھیں۔اب سلمان خان کی موجودگی میں کیا کرینہ کپور کو پھر سیاس کردار کے لیے راضی کیا جا سکتا ہے یا پھر سلمان خود ہی اپنی پاروتی منتخب کریں گے؟بہر حال اطلاعات کے مطابق ایک بار پھر سے اس فلم پر کام شروع ہونے والا ہے۔