بھاگلپور، 26 نومبر (یو این آئی) بہار میں ضلع بھاگلپور کے اسماعیل پور تھانہ علاقے کے کملا کنڈ گاؤں سے پولیس نے آج بدنام زمانہ مجرم اشوک یادو کو بھاری مقدار میں اسلحہ کے ساتھ گرفتار کرلیاگیا۔ نوگچھیا کے معاون پولیس سپرنٹنڈنٹ راما شنکر رائے نے یہاں بتایا کہ اطلاع ملی تھی کہ کملاکنڈ گاؤں میں ایک ٹھکانے پر مجرم ایک بڑے واقعہ کو انجام دینے کے ارادے سے جمع ہوئے ہیں۔ اسی بنیاد پر اس ٹھکانے پر چھاپہ ماری کی گئی۔ اس دوران بدنام زمانہ مجرم اشوک یادو کو گرفتار کرلیاگیا۔ اگرچہ دیگر مجرم پولیس آنے کی اطلاع ملتے ہی فرار ہوگئے۔ مسٹر رائے نے بتایا کہ مجرم کے پاس سے دو ریوالور، چار پستول، دو دیسی کٹا، اور بھاری تعداد میں کارتوس برآمد کیا گیا ہے۔ پولیس پوچھ گچھ کر رہی ہے۔