ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ پرینکاچوپڑا نے کہاہے کہ آنیوالی رومانی فلم ’’باجیراؤ مستانی‘‘ میں میرا کردار بہت مشکل ہے۔واضح رہے کہ باجی راو پر بنائی جانیوالی فلم میں باجیراؤکا کردار رنویر سنگھ جب کہ پرینکا اس کی پہلی بیوی کشبی اور دیپکا پاڈکوون دوسری بیوی مستانی کا کردار ادا کررہی ہیں پرینکا کا کہنا ہے کہ یہ فلم میری مشکل ترین فلموں میں سے ایک ہے کیونکہ کشبی کا کردار نبھانے کے لیے مجھے بہت محنت کرنا پڑ رہی ہے کیونکہ یہ ایک تاریخی کردار ہے اور میں پوری کوشش کررہی ہوں کے اس کے ساتھ پوراپورا انصاف کرسکوں۔اداکارہ جو ان دنوں اپنی اس فلم عکس بندی میں مصروف ہیں نے کہا کہ جب فلم کی شوٹنگ ختم کر کے رات کو سونے جاتی ہوں تو بالکل تھک ہار کر بستر پر گرتی ہوں اور پھرمجھے کوئی ہوش نہیں رہتا انھوں نے کہا کہ خصوصا ان دنوں میں فلم کا مشکل ترین حصہ شوٹ کردار رہی ہوں۔واضح رہے کہ سجنے لیلا بھنسالی کی ہدایات اور پروڈکشن میں ب نائی جانیوالی فلم میں اداکارہ تنوی عظمی (رادھابائی) اداکارہ سکھدا کاندککڑ اور انوجہ گوکھل (باجیراؤ کی بہنوں انوبی اور بھیوبی ) کے کرداروں میں نظر آئیں گی جب کہ فلم کو ایروز انٹرنیشنل کے تحت اگلے برس 25 دسمبر کو سینما گھروں کی زیبت بنایا جائے گا۔وہیں دوسری طرف بالی وڈ اداکار عامر خان، سلمان خان اور امیتابھ بچن کے بعد اب بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کی صاف ستھرے بھارت کی مہم کے ساتھ اداکارہ پرینکا چوپڑا بھی وابستہ ہو گئیں۔پرینکا چوپڑا نے سماجی رابطے کی ویڈیو سائٹ یو ٹیوب پر اس مہم میں اپنی شرکت کا ایک ویڈیو اپ لوڈ کیا ہے۔اس ویڈیو میں ممبئی کے ایک علاقے ورسووا میں انہیں صفائی میں مشغول دیکھا جا سکتا ہے۔واضح رہے کہ اس علاقے میں ان کی فلم ’اگنی پتھ‘ کی شوٹنگ ہوئی تھی۔ ان کے ساتھ اس صفائی مہم میں وہاں کے بچوں نے بھی شرکت کی۔پرینکا نے کہاکہ میرا مقصد یہاں صرف صفائی کرنا نہیں ہے بلکہ اس جگہ کو دوبارہ آباد کرنا بھی ہے۔وزیر اعظم نریندر مودی نے بھی پرینکا کی اس کوشش کی تعریف کی اور ٹوئٹر پر کہاکہ پرینکا چوپڑا کے ذریعے اپنایا جانے والا یہ بہت تخلیقی کام ہے، لوگوں کو ایک ساتھ لانا اور صاف بھارت بنانا بہت ہی اچھا ہے۔